@tanveerjournalist: تھانہ اگوکی کی حدود، کوٹلی بھٹہ میں گاڑی سے 30 سالہ لڑکی کی لاش برآمد سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کی حدود میں علاقہ کوٹلی بھٹہ، شہزاد گرِل کے سامنے گلی سے ایک گاڑی کے اندر سے تقریباً 30 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ 🔎 مقتولہ کی شناخت اور موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔