@m.am5204: #ہندوستان کے تہاڑ جیل میں قید😭 یاسین ملک کا 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی، مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا تلخ فیصلہ، بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام امریکہ میں مقیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما راجہ مظفر نے حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے تازہ بیانِ حلفی کے بعض حصے شیئر کیے ہیں۔ تہاڑ جیل نئی دہلی میں قید یاسین ملک نے جموں کی ٹاڈا/پوٹا عدالت میں زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کے سلسلے میں 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی تیار کیا ہے۔ راجہ مظفر کے مطابق، اس بیانِ حلفی میں یاسین ملک نے اپنی والدہ، اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی رضیہ سلطانہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے طویل قید و تنہائی کے دوران پیش آنے والے شدید ذہنی اور جذباتی کرب کو بیان کیا ہے۔ مشعال ملک کے نام پیغام یاسین ملک لکھتے ہیں کہ گزشتہ آٹھ برس سے وہ نہ اپنی اہلیہ کی آواز سن سکے ہیں اور نہ ہی انہیں فون یا ویڈیو کال کے ذریعے رابطے کی اجازت دی گئی۔ بیانِ حلفی میں وہ لکھتے ہیں۔ "میں نہیں چاہتا کہ مشعال اپنی باقی زندگی ان حالات کے بوجھ تلے یا ایک بیوہ کی طرح گزارے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ عزت اور امید کے ساتھ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے۔" ممکنہ پھانسی یا طویل قید کے خدشے کے تناظر میں یاسین ملک نے لکھا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو نکاح کے بندھن سے آزاد کرنے کا ایک انتہائی تلخ فیصلہ کر چکے ہیں، تاکہ مشعال ان کے مستقبل کے بارے میں مسلسل فکر اور غیر یقینی کی کیفیت سے آزاد ہو سکیں۔ 13 سالہ بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے بارے میں یاسین ملک لکھتے ہیں کہ آٹھ برس گزرنے کے باوجود وہ اس کی آواز تک نہیں سن سکے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ڈیتھ سیل کی تنہائی میں ان کے پاس صرف اپنی بیٹی کی ایک تصویر ہے۔ اسی تصویر کے ذریعے وہ دن رات اپنی بیٹی کو اپنے قریب محسوس کرتے ہیں اور اس کی خوشی، حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ یاسین ملک نے اپنی بیٹی کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دادی سے مسلسل رابطے میں رہے اور روزانہ کم از کم پانچ منٹ انہیں فون ضرور کرے، تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی بوڑھی دادی اپنی پوتی کی محبت، تعلق اور سہارے کو محسوس کر سکیں۔ یاسین ملک نے اپنے اس بیانِ حلفی کو رحم کی اپیل یا ہمدردی کی درخواست قرار دینے کے بجائے اپنے ضمیر کا آخری بیان قرار دیا ہے۔

Mir Azam 🇸🇦🇵🇰Kashmir
Mir Azam 🇸🇦🇵🇰Kashmir
Open In TikTok:
Region: SA
Wednesday 02 September 2026 06:12:18 GMT
16523
1883
76
12

Music

Download

Comments

abdulhadipirzada362
Abdul Hadi PirZada..❤️ :
ye zulm hy
2026-09-02 09:15:00
1
mohammed.bilal.232
Mohammed Bilal 2327 :
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے آمین 🇵🇰🥰🇵🇰
2026-09-02 08:18:56
1
saifurrehman786s
Saif ur rehman :
Allah sab dekh ra hai Chaiye zulam Pakistan mein ho ya Kashmir mein ya kahin bhi Allah sab ka hisab lega inshallah
2026-09-02 09:31:26
0
hassnain_ki_baten
HASSNAIN_KI_BATEN🎀🤍 :
بڑا جگرہ چاہیے موت کو یہ کہنا کہ لے مین کھڑا ہوں تیرے مین طاقت ہے تو مار مگر حق سے نہیں ہٹوں گا 😭😭♥️بڑا جگرا چاہیے بہت بڑا اور اس بھی بڑا جگرا کہ اپنوں کو یہ کہنا کہ تم میرے لیے کسی نفع یا نقصان کے وارث نہ رہو تم آزاد ہو تمہیں آزادی کا حق ہے یہ میرا اپنا حال اور مستقبل ہے 😭😭♥️
2026-09-02 09:24:20
1
snibu0422
Moin Khan422 :
2026-09-02 08:48:59
2
dolat9419
dolat :
🥺🥺🥺
2026-09-02 09:10:21
1
aftabkkhan45
Aftab Khan :
😰😰
2026-09-02 09:11:59
1
sardar.waseem402
Sardar Waseem🇸🇦🍁🍁 :
😭😭😭🤲🤲🤲
2026-09-02 09:08:11
1
m.touqeer68
M touqeer 🇦🇪🇦🇪🇵🇰🇵🇰 :
😳😳😳
2026-09-02 07:52:56
0
ramzan34092
❣️💔کرم خان بلوچ❣️💔 :
👌👌👌
2026-09-02 06:15:31
0
munnajutt745
ٶ۱صف جٹ :
🥰🥰🥰
2026-09-02 06:58:14
0
malikalihader649
ملک علی حیدر :
🥰🥰🥰
2026-09-02 08:18:28
0
user4083611231994
Shahmir Malik kashmiri :
😥😥😥
2026-09-02 08:17:22
0
gulbar.malik
Gulbar Malik :
🥰🥰🥰
2026-09-02 08:38:38
0
rajamustafahassan
راجہ مصطفی حسن سانگھڑ سندھ :
🖤🖤🖤
2026-09-02 08:19:49
0
shahid.khokhar370
شاھد کھوکھر :
❤️❤️❤️
2026-09-02 08:00:32
0
user8sunny
Sunny khan :
🤲🤲🤲
2026-09-02 08:02:10
0
shahidnawaznawaz64
shahidnawaznawaz64 :
🤲🤲🤲
2026-09-02 08:23:58
0
user4629343024634
یھاں سب مطلب کےلوگ ہیں :
😭😭😭
2026-09-02 08:16:13
0
shahzaibzaibe69
zaibe: gujjar. 🇸🇦🇸🇦🇵🇰 :
🥰🥰🥰
2026-09-02 08:21:15
0
nasirkhankhail200
🇸🇦👑 ناصر 𝐤H𝒶𝐍 👑🇸🇦 :
🥰🥰🥰
2026-09-02 09:10:28
1
ramzan34092
❣️💔کرم خان بلوچ❣️💔 :
❤️❤️❤️
2026-09-02 06:15:28
0
To see more videos from user @m.am5204, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About