@sweet.gir00: تم جیسی بن جاؤں؟؟ نہیں... میں محبت کو نیلام نہیں کر سکتی، ہر مسکراہٹ پہ اپنا وقار نہیں رکھ سکتی۔ تم نے چاہا تو ہر چہرے کو اپنا کہہ دیا، میں ہر نگاہ کو دل کا راستہ نہیں دے سکتی۔ تمہارے دل میں شاید وفا بھی بکتی ہوگی، میں اپنے جذبوں کی قیمت لگا نہیں سکتی۔ تمہارے لیے رشتے صرف موسموں جیسے تھے، میں تو ہر تعلق کو دعا سمجھ کر نبھاتی ہوں۔ تم نے دل کو سرائے بنا رکھا تھا، ہر آنے والا چند لمحے ٹھہرا، اور پھر کسی نئی منزل کی طرف چل دیا، مگر میرا دل تو عبادت گاہ ہے، جہاں ایک ہی نام عمر بھر سجدہ کرتا ہے۔ تم جیسی بن جاؤں؟ یعنی خود کو خود سے جدا کر دوں؟ ہر وعدے کو لفظوں کا کھیل بنا دوں؟ ہر آنکھ میں نئی کہانی تلاش کروں؟ ہر ہاتھ کو اپنا سہارا کہہ دوں؟ نہیں... یہ ہنر مجھے کبھی نہیں آئے گا۔ میں دکھ سہہ لوں گی، تنہائی اوڑھ لوں گی، راتوں کو آنسوؤں سے باتیں کر لوں گی، مگر اپنے خلوص کو سودا نہیں بناؤں گی۔ تم نے محبت کو وقت گزارنے کا نام دیا، میں نے اسے عبادت سمجھ کر جیا۔ تمہارے نصیب میں بدلتے چہرے تھے، میرے نصیب میں ایک ہی چہرہ کافی تھا۔ میں چاہوں تو تم جیسی بن سکتی ہوں، بےحسی اوڑھ سکتی ہوں، ہر احساس کو دفن کر سکتی ہوں، مگر پھر آئینے میں اپنی ہی نظر سے گر جاؤں گی۔ اس لیے مجھے میری سادگی رہنے دو، میرے جذبے، میری وفا، میری خاموشیاں رہنے دو۔ اگر دل کو بازار بنانا ہی محبت ہے، تو ایسی محبت سے انکار ہی بہتر ہے۔ میں وہی رہوں گی جو ٹوٹ کر بھی وفا کرتی ہے، جو رو کر بھی بددعا نہیں دیتی، جو بکھر کر بھی اپنا ظرف نہیں کھوتی۔ تم جیسی بننے سے بہتر ہے، میں اپنی طرح رہوں... کیونکہ بازاروں میں قیمتیں ہوتی ہیں، اور سچی محبت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی🤧❤️🩹💯 علیزے❤️ @Ziddi girl