@toseef_ke_kahani143: ہماری عمر ضرور کچی تھی لیکن ہمارے ارادے ہماری نیتیں اور ہمارے وعدے اتنے پکے تھے کہ ہم نے کائنات کی ہر دیوار سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھا تھا ہم نے تو ایک دوسرے کے سائے سے بھی وفاداری نبھانے کی قسم کھائی تھی ہمیں لگتا تھا کہ ہماری محبت اتنی سچی ہے کہ یہ تقدیر کا لکھا بھی بدل دے گی پر افسوس ہم دنیا کی ہر رسم ہر بندش اور ہر فیصلے سے تو لڑ گئے مگر اس لکیر سے نہ لڑ سکے جو خدا نے ہماری ہتھیلیوں پر لکھی ہی نہیں تھی جب قسمت بدلنے پر آئے تو انسان کی ساری سچائی ساری تڑپ اور سارے آنسو دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں آج بھی جب وہ بیتے دن یاد آتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہم برے نہیں تھے ہماری محبت جھوٹی نہیں تھی بس ہمارے ستارے ہم سے روٹھ گئے تھے ہم جیت سکتے تھے یہ سارا جہاں مگر ہم اس نصیب سے ہار گئے جس نے ہمیں کبھی ایک ہونے ہی نہیں دیا اب بس یہ ادھوری محبت ہے تکیے پر گرے چند خشک آنسو ہیں اور ایک ایسا درد ہے جو زندگی بھر میرے سینے میں خاموشی سے دھڑکے گا #sadpoetry #emotionalmusic #melancholyvibes #heartfelt #spilledwords