@safuu_22: :کون پڑھ کر پھونکے گا آیت الکرسی تم پر؟ کون دے گا صدقہ تمہارا؟ کہاں سے لاؤ گے مجھ جیسی چاہنے والی؟ محبت صرف باتوں کا نام نہیں ہوتی کچھ لوگ دعاؤں میں محبت کرتے ہیں۔ وہ تمہیں ہر نظرِ بد سے بچانے کے لیے خاموشی سے آیتیں پڑھتے ہیں صدقہ دیتے ہیں اور تمہاری ہر تکلیف اپنے حصے میں مانگ لیتے ہیں۔ میں نے بھی تمہیں صرف چاہا نہیں تھا بلکہ ہر نماز میں تمہارا ذکر کیا تھا۔ تمہاری سلامتی کے لیے رب سے جھگڑی تھی۔ تمہاری ہنسی کے لیے اپنے دکھ چھپائے تھے۔ تم شاید محبت کو صرف لفظ سمجھتے رہے مگر میری محبت عبادت جیسی تھی۔ تمہیں کچھ ہو جاتا تو میری راتوں کی نیند اور دل کا سکون سب چھن جاتا تھا۔ میں اُن لوگوں میں سے تھی جو تمہاری ایک اداسی پر خود ٹوٹ جایا کرتے ہیں۔ جو تمہارے نام کا صدقہ دے کر اپنے دل کو سکون دیتے ہیں۔ جو ہر بری چیز سے تمہیں بچانے کی دعا کرتے ہیں۔ اور اب سوچتی ہوں تمہیں کبھی احساس بھی ہوگا؟ کہ ہر محبت کرنے والا ایسا نہیں ہوتا۔ ہر شخص تمہاری پیشانی پر دعاؤں کا ہاتھ نہیں رکھتا۔ ہر کوئی تمہیں رب کے حوالے کر کے خود بے چین نہیں رہتا۔ ایک دن تمہیں میری کمی ضرور محسوس ہوگی۔ تب شاید بہت دیر ہو چکی ہوگی کیونکہ سچی دعائیں دینے والے بار بار نہیں ملا کرتے۔ ہیر ❤️🩹 #5000k #video #foryou #foryoupageofficiall #leavemealone