@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام! میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔ سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔ آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران اور مقامی قیادت سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔