@raffaqat5632: غیر ملکی سیاح کی لاش برآمد مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پراچہ سے برآمد کر لی گئی ہے۔ ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ جنگلات اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کچھ دیر بعد جاری کی جائیں گی۔ ترجمان: ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ