غرور کرے تو کس بات کا،
یہ دنیا ہے راستہ قبرستان کا۔
آج جس چیز پہ تجھے ناز ہے، کل وہ خاک ہو جائے گی،
آج جو زندگی ہے، کل ایک یاد بن جائے گی۔
نہ مال کام آئے گا، نہ دولت کا خزانہ،
نہ ساتھ جائے گا کوئی اپنا، نہ کوئی بیگانا۔
خالی ہاتھ آیا تھا، خالی ہاتھ جانا ہے،
بس اپنے اعمال کا بوجھ ساتھ لے جانا ہے۔
جو وقت ملا ہے، اسے غفلت میں نہ گنوا،
کسی ٹوٹے دل کو جوڑ، کسی محتاج کی دعا لے لے۔
یہ دنیا چند روزہ ہے، اسے منزل نہ سمجھ،
اصل منزل تو وہ ہے جہاں سے واپسی نہیں۔
بس اتنا یاد رکھ اے انسانِ خاکی،
غرور کس بات کا؟
آخر سب نے اسی قبرستان کی راہ لینی ہے۔
2026-09-09 16:09:49
0
To see more videos from user @noorwriter180, please go to the Tikwm
homepage.