@velvettears07: جب روح زخموں سے چور چور ہو جائے اور انسان دنیا کی بے حسی سے تھک کر چور ہو جائے، تو پھر مصلے پر لفظ نہیں، صرف سسکیاں بولتی ہیں۔ یہ دھیمی سسکیاں جنہیں ہمارے پاس بیٹھا انسان بھی محسوس نہیں کر پاتا، جب حالتِ سجدہ میں زمین پر گرتی ہیں، تو سیدھی عرش کو ہلا دیتی ہیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے، جب انسان اندر سے بالکل ختم ہو چکا ہوتا ہے، جب اس کے پاس رونے کے لیے کندھا اور دکھ بانٹنے کے لیے کوئی مخلص انسان نہیں بچتا۔ وہ جو اندر کا سارا کرب، ساری تکلیف اور سارے ارمانوں کا خون لے کر اپنے رب کے حضور سر جھکاتا ہے، تو اس کے حلق میں پھنسی ہوئی دھیمی سی سسکی بھی کائنات کی سب سے دردناک فریاد بن جاتی ہے۔ دنیا والوں کو لگتا ہے ہم خاموش ہیں، پر کوئی نہیں جانتا کہ سجدے کی زمین ہمارے آنسوؤں سے کتنی بار تر ہوئی ہے۔ یہ وہ خاموش کہرام ہے جو دنیا تو نہیں سنتی، پر کائنات کا مالک اس کا ایک ایک لفظ سنتا اور اس ٹوٹے ہوئے دل کو سمیٹتا ہے۔ جب انسان ہر رشتے سے مایوس ہو کر سجدے میں گرتا ہے،، تو وہی اس کی آخری پناہ گاہ ہوتی ہے۔ #viral #foryou #fyp #writer #poitry

FA ᴡʀɪᴛᴇʀ
FA ᴡʀɪᴛᴇʀ
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 02 September 2026 11:05:43 GMT
1815
307
5
23

Music

Download

Comments

hasaaslog29
Mr.strange99 :
Allah pak ap reham Kary mere bhai
2026-09-02 12:29:40
0
iffimayo6
iffimayo :
:جس نے دنیا بنائی ہے اُس کا فرمان ہے! یہ دنیا فقط دھوکا ہے۔
2026-09-03 09:15:25
1
love.vibes717
Doctor Rimsha ❤️ :
🥰🥰🥰
2026-09-02 15:40:44
0
hasaaslog29
Mr.strange99 :
❤️❤️❤️
2026-09-02 12:29:17
0
sammerofficial26
sammerofficial26 :
🤲🤲🤲
2026-09-02 17:46:09
0
To see more videos from user @velvettears07, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About