@ayeshkhan560: کبھی کبھی انسان تھک نہیں جاتا، بس خاموش ہو جاتا ہے۔ دل میں بہت کچھ ہوتا ہے، مگر کسی سے کہنے کو دل نہیں کرتا۔ جن لوگوں کو اپنا سمجھ کر ہر بات بتائی وقت کے ساتھ وہی اجنبی بن گئے۔ کچھ رشتے بغیر کسی وجہ کے ختم ہو جاتے ہیں اور کچھ میں وجہ جاننے کے باوجود انسان کچھ نہیں کر پاتا۔ اب نہ کسی سے شکوہ ہے، نہ کسی سے کوئی امید بس دل نے یہ سیکھ لیا ہے کہ ہر شخص ہمیشہ ساتھ نہیں رہتا۔ ہم نے بھی بہت کچھ کھویا ہے، شاید اس لیے اب کسی چیز کے چھن جانے کا خوف نہیں رہا۔ یقین ہے کہ ایک دن یہ خاموشی بھی ختم ہوگی مگر فی الحال ہماری زندگی میں مسکرانے سے زیادہ خود کو سنبھالنے کا دور چل رہا ہے۔