@fiafaisalabad: مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ادارہجعلسازی کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان، شورکوٹ برانچ کے AFO محمد رؤف احمد ولد حاجی فیض محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ‎ملزم کے خلاف مقدمہ FIR No. 27/2026 زیر دفعات 161، 409، 466، 468، 471، 109 تعزیراتِ پاکستان (PPC) بمطابق دفعہ 5(2) پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج ہے۔ ‎ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر زرعی قرضہ منظور/جاری کروانے کے عوض شکایت کنندہ سے مبلغ 50,000 روپے بطور غیر قانونی مالی منفعت (رشوت) وصول کیے۔ بعد ازاں شکایت کنندہ کی جائیداد بینک کے حق میں رہن/مارگیج کروائی گئی، تاہم ملزم نے مبینہ طور پر نہ تو قرضہ جاری کروایا اور نہ ہی شکایت کنندہ کی رہن شدہ جائیداد کو واگزار/ریڈیم کروانے کے لیے مناسب کارروائی کی۔ ‎مزید برآں، دورانِ انکوائری ملزم کی جانب سے ایک مبینہ جعلی اور سابقہ تاریخ کا ظاہر کیا گیا خط/دستاویز پیش کیا گیا، جس کی صداقت اور تیاری کے حالات بھی زیرِ تفتیش ہیں۔ ‎ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور دستیاب شواہد، متعلقہ بینک ریکارڈ اور دیگر دستاویزات کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ‎ایف آئی اے حکام کے مطابق کرپشن، جعلسازی اور مالی بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

FIA Faisalabad Zone
FIA Faisalabad Zone
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 02 September 2026 14:47:58 GMT
1191
33
0
3

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @fiafaisalabad, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About