@jamadnan129: *کلب روڈ صادق آباد پر غیر منظور شدہ دکانوں کے خلاف کارروائی، تقریباً 30 سے 35 غیر قانونی دکانیں سیل* صادق آباد: حسبِ حکم سلمان قیوم شیخ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صادق آباد کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صادق آباد زوہیب افضل کی نگرانی میں بلڈنگ انسپکٹر محمد عدنان بشیر، پلاننگ برانچ اور لینڈ برانچ کے عملہ نے کلب روڈ صادق آباد پر غیر منظور شدہ اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کلب روڈ پر قائم تقریباً 30 سے 35 غیر منظور شدہ و غیر قانونی دکانوں کو سیل سربمہر کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر منظوری قائم کی جانے والی دکانوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا بغیر منظوری تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام الناس کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ جن دکانوں، کمرشل عمارات یا دیگر تعمیرات کے نقشہ جات منظور شدہ نہیں ہیں، وہ فوری طور پر میونسپل کمیٹی سے نقشہ منظور کروائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Muhammad Adnan Bashir
Muhammad Adnan Bashir
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 02 September 2026 15:35:08 GMT
126
14
1
1

Music

Download

Comments

maremehrban098
Mehrban :
🥰🥰🥰
2026-09-02 16:32:55
0
To see more videos from user @jamadnan129, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About