@syedzabi383: اہم اعلان عیسوڑی بوئ خیل ٹورنامنٹ آج عیسوڑی بوئ خیل ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے کے بعد ایشین ٹائیگر عیدک نے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد فائرنگ کرنے والے افراد اور گراؤنڈ کمیٹی کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعے کے بعد مشران اور گراؤنڈ کمیٹی نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ ٹورنامنٹ کے نظم و ضبط اور گراؤنڈ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ایشین ٹائیگر عیدک ٹیم کو فائنل میچ کھیلنے سے پابند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ قوم کے نظم و ضبط، گراؤنڈ کمیٹی کے احترام اور کھیل کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کھیل اپنی جگہ، لیکن گراؤنڈ کا نظم و ضبط اور امن سب سے مقدم ہے۔#fypシ゚viral #wivesproblem #foryoupage❤️❤️