@abdullahrajput85898: *"بعض بوجھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں نہ کوئی ترازو تول سکتا ہے، نہ کوئی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔ وہ نہ کندھوں پر رکھے ہوتے ہیں، نہ ہاتھوں میں، مگر پھر بھی انسان کو جھکا دیتے ہیں۔* *'یہ بوجھ ہماری سوچوں، بےشمار فکر، ادھورے خواب، خاموش تکلیفوں اور ان سوالوں کا ہوتا ہے جن کے جواب وقت بھی نہیں دے پاتا۔* *'لوگ اکثر صرف ہماری مسکراہٹ دیکھتے ہیں، لیکن اس مسکراہٹ کے پیچھے چھپی ہوئی جنگ نہیں دیکھتے۔ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی ایسی لڑائی سے گزر رہا ہوتا ہے جس کا ذکر وہ کسی سے نہیں کرتا۔ اسی لیے ہر چہرے کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ، کیونکہ ہو سکتا ہے وہ انسان اپنی خاموشی میں ٹوٹ رہا ہو۔* *'یاد رکھو...* *'سوچنا ضروری ہے، مگر حد سے زیادہ سوچنا زندگی کی خوبصورتی چھین لیتا ہے۔ کچھ باتیں وقت پر چھوڑ دینا، کچھ فیصلے اللہ پر چھوڑ دینا، اور کچھ درد خاموشی سے برداشت کر لینا ہی سکون کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔🥲❤️🩹*