@its_offline_xd: اللہ نے مجھے ایسا دل دیا ہے، جو درد تو سہہ لیتا ہے مگر کسی کو درد دینا نہیں جانتا۔ جو دھوکا کھا کر بھی دھوکا دینا نہیں سیکھتا۔ جو لوگوں کی تلخی کے باوجود اپنی نرمی نہیں چھوڑتا۔ جو ٹوٹ کر بھی کسی کا دل توڑنے کا نہیں سوچتا۔ میں نے خاموش رہنا سیکھ لیا، مگر بدلہ لینا نہیں۔ کچھ لوگ میری خاموشی کو کمزوری سمجھتے ہیں، انہیں کیا خبر، میں بس اپنے رب کے سامنے سب چھوڑ دیتا ہوں۔ دل صاف ہو تو انسان اکیلا ضرور ہوتا ہے، مگر بے سکون نہیں۔ کیونکہ اللہ نیت دیکھتا ہے، اور صاف نیت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ میں برا وقت تو برداشت کر لیتا ہوں، مگر کسی کے لیے برا وقت بننا نہیں چاہتا۔ میری خاموشی میں بھی دوسروں کے لیے دعائیں ہوتی ہیں۔ کسی کے برے رویے کو اپنی فطرت بدلنے کی وجہ نہیں بناتا۔ دل دکھ جائے تو فاصلے بنا لیتا ہوں، مگر بددعا نہیں دیتا۔ بس یہی چاہتا ہوں کہ میرا رب میرے دل کی پاکیزگی ہمیشہ قائم رکھے۔ 🤍 #creatorsearchinsights #foryouofficialpage #fypシ゚viral #unfrezzmyaccount #whatsappstatus @Creatorsearchinsights