@khayal841: اے درویشو! جان لو کہ کائنات کی اصل محبت ہے اگر محبت نہ ہوتی تو آسمان نہ گھومتا اور زمین نہ ٹھہرتی محبت، عالم کا خون ہے ہر ذرہ جسے تم دیکھتے ہو وہ وصل کے شوق میں رقص کر رہا ہے عاشق وصل کا طالب ہے اور محبوب عاشق کا طالب پس یہ کشش دونوں طرف سے ہے تم اس کی طرف جاتے ہو، وہ رحمت کے پروں سے تمہاری طرف دوڑتا ہے لیکن تم جسم کے پاؤں سے جاتے ہو اور وہ رحمت کے پروں سے آتا ہے جدائی وہ کوڑا ہے جو تمہیں وصل کی طرف ہانکتا ہے پس جدائی کی شکایت مت کرو کیونکہ اگر جدائی نہ ہوتی تو وصل کی لذت سمجھ نہ آتی