@siyah__bakhtt__: آج اپنی زندگی کو دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے میں نے جینا نہیں، بس وقت گزارنا سیکھ لیا ہے۔ کبھی دل میں کتنے خواب تھے، آنکھوں میں کتنی روشنی تھی، اور آنے والے دنوں سے کتنی امیدیں وابستہ تھیں۔۔۔ مگر نہ جانے کب سب کچھ مجھ سے چھن گیا۔ صبح ہوتی ہے تو کسی نئی خوشی کی امید نہیں جاگتی، رات آتی ہے تو سکون نہیں ملتا۔ میں اپنے ہی اندر ایک ایسی جگہ کھو گیا ہوں جہاں میری آواز بھی مجھ تک واپس نہیں آتی۔ درد اس بات کا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کو کبھی اس انجام کے لیے سوچا ہی نہیں تھا۔۔۔ مگر آج میری زندگی میرے ہی سامنے ایک ایسی کہانی بن چکی ہے جس کا ہر صفحہ ادھورا ہے، اور ہر لفظ میرے اپنے ہاتھوں سے بہے ہوئے آنسوؤں سے لکھا ہوا ہے۔ #deeplines #foryou #trending #viral #urduadab