یہ دنیا دلوں کو توڑ کے بھی مسکراتی ہے،
خرم، یہاں وفا بھی اب ایک خطا نظر آتی ہے۔
جسے اپنا سمجھو، وہی موسم بدل دیتا ہے،
ہر شخص یہاں ضرورت کے حساب سے پیار کرتا ہے۔
عورت ہو یا مرد—کون بچا ہے اس دور میں سچا،
چہرے سب پاک ہیں، مگر نیتیں دھواں ہیں۔
میں نے محبت میں بس اتنا گناہ کیا تھا—
جسے کھونا تھا، اسی کو اپنا سمجھ لیا تھا۔
اب دنیا سے شکایت بھی کس منہ سے کریں ہم،
یہاں ٹوٹے ہوئے لوگ ہی دوسروں کو توڑتے ہیں۔🖤