@myhealth180: ایک اچانک حادثے میں میری وفات کو تقریباً پانچ سال گزر چکے تھے۔ اپنی زندگی میں، میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ میرے بعد میرے بچوں اور میری بیوی کی زندگی شاید رک سی جائے گی۔ یہ خیال ہی مجھے اندر تک ہلا دیتا تھا کہ میرے بعد گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہوگا تو میری بیوی بچوں کو کہاں سے کھلائے گی؟ میرے بغیر میرے بچے کیسے رہیں گے؟ میری ماں کیسے رہے گی؟ مجھے لگتا تھا، شاید میرے جانے کے بعد یہ گھر ویسا گھر نہیں رہے گا۔ لیکن خیر... یہ تو صرف خیال تھے۔ ایک دن اچانک موت آئی اور میں دنیا سے چلا گیا۔ تقریباً پانچ سال بعد نہ جانے کیوں دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایک بار پیچھے مڑ کر اپنے گھر والوں کو دیکھ لیا جائے۔ میں اپنی قبر سے اٹھا اور اپنے گھر جا پہنچا۔ گھر پہنچا تو اندر سے قہقہوں اور باتوں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ دروازے سے اندر داخل ہوا تو ایک عجیب سا منظر میرے سامنے تھا، گھر میں جیسے جشن کا سماں تھا مہمان بیٹھے تھے، چہروں پر مسکراہٹیں تھیں، بچے جوان ہو چکے تھے اور خوشی خوشی ادھر اُدھر پھر رہے تھے۔ پھر میری نظر ایک صوفے پر بیٹھی ایک لڑکی پر پڑی۔ وہ میری بیٹی تھی وہی بیٹی جو میری وفات کے وقت سترہ سال کی تھی، آج وہ بڑی ہو چکی تھی، سجی سنوری بیٹھی تھی۔ اس کے ایک طرف اس کی دادی بیٹھی تھیں اور دوسری طرف میری بیوی کچھ فاصلے پر کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔ شاید آج میری بیٹی کی منگنی یا شادی تھی، میں کچھ دیر وہیں کھڑا سب کو دیکھتا رہا۔ سب خوش تھے، بہت خوش۔۔۔! کسی کے چہرے پر یہ سوال نہیں تھا کہ وہ شخص کہاں ہے جس کے بغیر کبھی زندگی ادھوری لگتی تھی۔ مجھے چند لمحوں میں احساس ہو گیا کہ جس زندگی کو میں اپنے بغیر رُک جانے والی سمجھتا تھا، وہ میرے بغیر بھی چلتی رہی تھی۔ بلکہ پوری آب و تاب سے چل رہی تھی۔ صرف میں ہی یہ سمجھتا رہا تھا کہ میرے بغیر سب کچھ رک جائے گا، میرے اہم ہونے کے سارے وہم ایک ہی لمحے میں ختم ہو گئے۔ میں خاموشی سے واپس پلٹ آیا، اپنی قبر میں اترا، دل میں ایک چھبن سی ہوئی اور حسرت پیدا ہوئی کہ کاش میں اپنی زندگی میں اپنے لیے بھی نیک اعمال کی شکل میں کچھ ساتھ لے آتا۔۔ پھر لیٹا اور آنکھیں بند کر کے دوبارہ ابدی نیند سو گیا۔ فکرِ آخرت کے لیے اک پیغام ابھی وقت ہے میرے دوست آج کی نیکی کو کل پے مت ڈالیں ابھی کر گزریں۔۔ تحریر اچھی لگے تو شیئر لازمی کر دیں۔۔ #foryou #fyp #foryoupage #pakistan #india

My Health180
My Health180
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 03 September 2026 06:08:34 GMT
310531
8668
462
1271

Music

Download

Comments

hadiamalik7
Hadia Awan :
Main ni manti is bat ko k Parents k chly jany se koi frq ni prta na jany kitni e wishes bap k jany se adhori reh jati, kitny e khwab khud ye soch k torny prty k ab kon sath dy ga bhla na jany kitni betiyan maika main aa kr is liy ni baithti k kon sa parents hn jo sath khry hun gy na jany kitni batain dil m reh jati k jo sirf maa ko e btai ja skti hn meri shadi hui mry parents ni thy dono e main kiasy rukhsat kis qdr taklif m thi k mry abu ni hn her pal her khushi m yei soch k ansu a jaty k kash wo b hoty to aisy hota🥺🥺🥺
2026-09-06 16:41:41
10
kazimali7330
Malik :
tm (dunya men) aisy bhula die jao gy jasy thy hi nhi.. al-quran
2026-09-04 14:29:39
105
meharzadi685
️ :
Meri ammi jee ko gy 4 sal ho gy mai onki yad me dil ki mareeza ho gae gnthiya ho gya pitta remove ho gya stress la la kr ab doctor b hath jorty bs krdo apny bcho k lia khud ko save kro lkn kash k mera dil es bat ko smj la😭 k mai b maa hoo
2026-09-04 17:37:47
17
rehamy.ullha
Rehamt ullah :
فقط اپنی قبر کی فکر کریں دنیاوی سسٹم تو چلتے رہیں گے
2026-09-04 16:18:52
43
mysf786
Muhammad Yousaf :
میں سب کو نماز کی دعوت دیتا ہوں
2026-09-04 20:05:36
48
mrsrajpoot089
🌹❤️Mrs Rajpoot ❤️🌹 :
ye theek he k akhirat pehly he but jinko apne 5saal bd khush dekha wo najany kitni br tooty hn gy kitni br giry hn gy r tb jaa kr snmbhly hn gy asaan nhi hota but reality b yhi he😳
2026-09-05 05:43:00
10
apnapindmalki.official
👑Apna Pind Malki👌 :
ہم سے پہلے کتنے ہی لوگ اس دنیا سے چلے گئے کیا دنیا کا نظام ان کے بغیر نہیں چل رہا؟ اور ہماری جانے کے بعد بھی یہ نظام چلتا رہے گا ہو سکتا ہے اس سے بھی بہتر چلےـ ہم اپنے لیے ابھی کچھ کر سکتے ہیں ہمارے پاس وقت ہے🥲🥹
2026-09-05 01:42:19
29
zubairamin395
zubairamin395 :
اصلی گھر۔۔۔۔۔بہت خوبصورت ھے۔۔۔۔اگر کفن توحید دا ھووے۔۔⚘⚘
2026-09-04 11:04:43
17
muhammad.sajid.mu980
Muhammad Sajid Muhammad Sajid :
کسی ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہر کوئی وقت کا پجاری ہے اس دنیا میں کوئی کسی کاہ نہیں اگر سچا . پیار ہے تو بس وہ ایک ماں ہے باقی سب کھانے والے ہیں
2026-09-05 02:39:10
16
dawood.akhtar83
Dawood Akhtar :
akkl mand wo hai Jo moot say paly moot kie tayri. kar lay
2026-09-04 22:08:21
2
haris.malik696
💖وجد عشق🌹 :
یہ وہی قبر ہے جو ہم ساتھ اٹھائے پھر رہے ہیں ۔اپ کی تحریر بہت اچھی ہے
2026-09-04 16:36:29
10
naveed.waseer8
Naveed Waseer :
بس شرک اور حقوق العباد سے کے معاملات سے ڈرو اللہ پاک بڑا رحیم ھے معاف کرنے والا ھے موت ایک حقیقت ھے اس سے کیا ڈرنا
2026-09-04 14:48:00
18
rajawasimrajawasim
Raja :
mei itfaq nie krta k mother or father ke death k baad bchay or ghar disturb nie hota. Mari Ami mei ik sal ka tha toh us ke death ho gaie the, ub mei 40+ hun AJ tak her moqam her judge ous ke kami feel Hoti ha.
2026-09-05 07:38:33
2
hussainsain53
Hussain :
بہتر یہی ہے کہ نماز پڑھیں اچھے نیک اعمال کریں کسی کو برا بھلا نہ کریں برے کمنٹ نہ کریں بری پوسٹیں نہ لگائیں جتنا ہو سکتا ہے نیکی کریں تو کیا پتہ اللہ تعالی معاف کر دے
2026-09-07 15:47:58
1
hakeem.khalid.mahm
Hakeem Khalid Mahmood Mughal :
اللہ تعالیٰ میرے پیارے بھائی کو صحت تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
2026-09-03 07:40:47
13
user3687615687191
Mr's F :
Ye bt ghlt h k kOi yd nhi krta waqt nhi rukta lkn such ye h k waqt tO waqai nhi rukhta lkn insan k dil m humesha apne piyaro k bichar jane ka dukh or gham hOta h ab aisa tO nhi h na k wO pOri zindagi rOte rahe ge din tO phr b guzr jata h lkn raat m sb bite lmhe yad ati hn
2026-09-05 07:12:30
2
adilimranpakistan
🇶🇦AdiL Imran🇶🇦 :
اللہ پاک بخشش فرمائے آمین
2026-09-05 00:45:41
1
zubairsial71
Zubair sial :
Ameen
2026-09-05 08:41:57
2
m.yasin.78678
m Yasin 78678 :
Allah akbar
2026-09-05 03:34:05
1
aliwaris9096
Ali Waris :
kamaal 👍👍👍
2026-09-05 05:50:02
1
shahi6292
💞Ch shahid kamboh💞 :
nice
2026-09-05 05:49:23
1
salmanunar20
SALMAN UNAR :
اللہ تبارک وتعالی ،، ھم سب کی مغفرت فرمائے اور سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ،،، آ مین ثما آ مین یا ربّالعالمین ,
2026-09-06 08:16:59
3
naeemkhan12304
Naeem Khan :
g ny bapa jan k bad koi kisi kni hota hamary apnay he sab sa bara dosman bana ga ty
2026-09-05 06:46:13
1
mr_coke428
Mian.Asif. :
Allah Pak jannat men jagha dy ameen
2026-09-05 02:38:15
1
syed.ali.raza188
syed Ali Raza :
wo khus bi na ho 5 saal bad. good bhi ap ki post pr... Allah sabar dy hi data hai
2026-09-04 18:22:20
1
To see more videos from user @myhealth180, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About