@mpa_chowais: پاکســـــتان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کورنگی نو منتخب قیادت کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ اور PS-96 دفتر کا افتتاح ایم پی اے سیکرٹریٹ شاہ فیصل ٹاؤن PS-96 میں ایم پی اے چوہدری اویس کی جانب سے کراچی ڈویژن کے نو منتخب صدر فہیم خان اور سینئر نائب صدر راجہ اظہر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ اس موقع پر PS-96 کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ کورنگی نعمان ملک، جنرل سیکرٹری حارث میو، ایم پی اے ساجد میر، کراچی ڈویژن کے رہنماؤں وقاص نیازی، خان زمان، سعد خان، سلیم رضا، بلدیاتی نمائندگان ذیشان زیب سواتی، عتیق الرحمن سواتی, ڈسٹرکٹ ممبران، سمیت تمام ٹاؤنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ونگز کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر 6 ستمبر کے کراچی جلسے کے حوالے سے کارکنان میں بھرپور جوش و جذبہ پایا گیا۔ شرکاء نے واضح پیغام دیا: ڈرنے اور گھبرانے کا وقت ختم ہوچکا، اب نکلنے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ 27 ستمبر کو نکلیں گے، اپنے قائد عمران خان کی رہائی اور حق و انصاف کی جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ۔ ترجمان: پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کورنگی #creatorsearchinsights #200kviews