@sloves5990: گر کسی سے سچی محبت کرتے ہو تو وقت نکالو… اس سے پہلے کہ تمہاری مصروفیت اس کا صبر توڑ دے، اس سے پہلے کہ تمہارا “بعد میں” اس کے دل میں “اب نہیں” بن جائے۔ یاد رکھو، محبت وقت مانگتی ہے، اور جب محبت کو وقت نہ ملے تو وہ آہستہ آہستہ دم توڑ دیتی ہے بغیر آواز کے… بغیر شکوے کے۔ اگر کسی سے ناراض ہو تو معاف کر دو… کیونکہ ہر ناراضی دشمنی نہیں ہوتی اور ہر خاموشی مضبوطی نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی ہم صرف ایک ضد کی خاطر ایک پورا انسان کھو دیتے ہیں، اور پھر عمر بھر یہ سوچتے رہ جاتے ہیں کہ اگر اُس دن میں جھک جاتا تو آج یہ تنہائی نہ ہوتی۔ اور اگر کسی کی کمی دل کو کاٹتی ہے تو خود کو بہادر سمجھ کر چپ مت رہو… کیونکہ جو لوگ “یاد” کیے جانے کا انتظار کرتے ہیں وہ ایک دن تھک کر خود کو بھلانا سیکھ لیتے ہیں۔ پھر وہ نہ شکایت کرتے ہیں نہ آواز دیتے ہیں بس دل سے اُتر جاتے ہیں اور تم صرف یہ کہہ پاتے ہو “مجھے کیا پتا تھا وہ اتنا دور چلا جائے گا…” یاد رکھو… وقت پلٹتا نہیں جو لمحہ گزر گیا وہ دوبارہ نہیں آتا، وہ ایک کال جو نہیں کی وہ ایک پیغام جو نہیں بھیجا وہ ایک معافی جو نہیں مانگی وہ ایک اظہار جو دل میں ہی دفن کر دیا، یہ سب چیزیں ایک دن رات کے سناٹے میں چیخ چیخ کر یاد آئیں گی۔ اور لوگ ہمیشہ کے لیے چلے جاتے ہیں کبھی کسی اور کے ہو کر، کبھی خود سے ٹوٹ کر، کبھی قبر کی خاموشی اوڑھ کر۔ پھر تم چاہو بھی تو نہ وقت واپس آتا ہے نہ وہ انسان، نہ وہ آواز، نہ وہ لمس، نہ وہ آنکھیں جو تمہیں دیکھ کر مسکرا دیا کرتی تھیں۔ اس لیے اگر محبت ہے تو آج جتا دو، اگر ناراضی ہے تو آج ختم کر دو، اگر کمی ہے تو آج محسوس ہونے دو۔ کل کا انتظار مت کرو، کیونکہ کل جب آتا ہے تو اکثر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے، اور انسان زندگی بھر صرف یہی سوچتا رہ جاتا ہے— کاش اُس دن میں نے وقت نکال لیا ہوتا… کاش میں نے معاف کر دیا ہوتا… کاش میں نے ایک بار رابطہ کر لیا ہوتا… #creatorsearchinginsight #fyp #urdupoetry #1millionviews #growmyaccount