@jamshed.pashteen5: جبری گمشدگی کو 295 دن گزر چکے ہے مگر نور اللہ ترین اور حنیف پشتین آج بھی لاپتہ ہیں۔ 💔 ان کے چھوٹے چھوٹے بچے آج بھی اپنے باپ کی واپسی کے انتظار میں ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی آنکھیں دروازے کی طرف لگی رہتی ہیں۔ آخر ان معصوم بچوں کا قصور کیا ہے؟ ان کے باپ کو ان کے پاس واپس لایا جائے۔ 🙏 اور فرید آفریدی کی جبری گمشدگی کو 105 دن گزر چکے ہیں، مگر نہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، نہ ان پر کسی جرم کا الزام ثابت کیا گیا ہے، اور نہ ہی ان کے خاندان کو قانون کے مطابق کوئی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر مقدمے، بغیر عدالتی کارروائی اور بغیر شواہد کے لاپتہ رکھنا انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ایک سنگین سوال ہے۔ فرید آفریدی کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے، اگر کوئی الزام ہے تو قانون کے مطابق شفاف مقدمہ چلایا جائے، اور اگر کوئی جرم نہیں تو انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے۔