@biyaa_x0: میں سادگی پسند ہوں... مگر شاید اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ اب ہر بات دل پر نہیں لیتی، کیونکہ دل میں جگہ ہی کہاں بچی ہے... بہت کچھ دیکھا، بہت کچھ سہا، اور بہت کچھ ایسا بھی تھا جس نے مجھے اندر سے خاموش کر دیا... اب آنکھیں بھر آئیں تو وجہ نہیں بتاتی، اور دل دکھ جائے تو شکایت نہیں کرتی... میں محسوس سب کرتی ہوں، بس اب اظہار نہیں کرتی... کیونکہ ایک وقت کے بعد انسان کو یہ سمجھ آ جاتی ہے کہ کچھ درد سنانے سے کم نہیں ہوتے، اور کچھ لوگ سمجھنے کے لیے نہیں ہوتے...