@bisp_pakistan: 📢 بینظیر سم حاصل کرنے کا آخری موقع! بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستفید ہونے والی وہ خواتین جنہوں نے ابھی تک بینظیر سم حاصل نہیں کی، اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی دفتر تشریف لائیں اور بینظیر سم بالکل مفت حاصل کریں۔ 🗓️ آخری تاریخ: 10 ستمبر 2026 اس مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی سم بروقت حاصل کریں۔ اب ادائیگیاں بینظیر سم سے منسلک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔ مستحق خواتین اپنی رقم قریبی نامزد بینک یا مجاز ریٹیلر سے باآسانی وصول کر سکیں گی۔ یاد رکھیں: بینظیر سم نہیں، تو ادائیگی نہیں۔ بینظیر کا بینظیر خواب — ہر عورت خودمختار، بااختیار۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، حکومتِ پاکستان #BISP #BenazirSIM #بینظیر_سم