@therapist__110: زخم پر ثبت کر نہ لب اپنے... زخم کو چارہ گر بھی دیکھیں گے ہجر کی شب سے حوصلے اپنے بچ گئے تو سحر بھی دیکھیں گے رات ہونے دو، لوگ سونے دو چاند کو در بدر بھی دیکھیں گے اک دعا دل سے چھپ کے مانگی تھی اُس دعا کا اثر بھی دیکھیں گے !! اک پرانا سفر تو ختم ہوا اک نئی رہگزر بھی دیکھیں گے گن تو لینے دو بے کفن لاشیں بے صدا بام و در بھی دیکھیں گے چھیڑ کر دل کی راکھ کو محسن اب کے رقصِ شرر بھی دیکھیں گے #foryou #tahreer #urdushayari #urdughazal #diyastories