@muslimconfrenceyouthwing: جے کے ایل ایف کے رہنما یاسین ملک کی طویل قید اور ریاستی دباؤ کے تحت ہونے والا ان کا متعصبانہ عدالتی مقدمہ بھارتی جمہوریہ کے لیے باعثِ شرم ہے۔ عدالت میں یاسین ملک کی جانب سے جمع کرایا گیا 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ بھارتی نظامِ انصاف کے منہ پر ایک طمانچہ اور بھارت کے سیکولر چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ یاسین ملک کو سزائے موت سے بچانے کے لیے فوری طور پر تمام ممکنہ سفارتی اقدامات کرے۔ تمام وہ ممالک جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں، ان سے بھی اپیل ہے کہ یاسین ملک کو سزائے موت اور مزید طویل قید سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ #YaseenMalik #Leader #leadership #jammukashmir #kashmir