@butterflllyy4: اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، سب کچھ ممکن ہے۔ میں نے اُن لوگوں کو بھی بدلتے دیکھا ہے جنہوں نے کبھی نہ چھوڑنے کی قسمیں کھائی تھیں، آخر تک محبت نبھانے کے وعدے کیے تھے، ہر حال میں ساتھ رہنے کی باتیں کی تھیں۔ وہ کہتے تھے کہ زندگی رہی تو ساتھ رہیں گے، اور اگر موت بھی آئی تو ایک ساتھ مر جائیں گے۔ ہر بات میں ساتھ، ہر مشکل میں ساتھ، ہر حال میں ساتھ رہنے کی قسمیں کھانے والے یہی لوگ ایک دن اُنہی قسموں سے مُکر جاتے ہیں۔ پھر ایسے بن جاتے ہیں جیسے انہوں نے کبھی کچھ کہا ہی نہ ہو، جیسے وہ وعدے، وہ باتیں، وہ قسمیں سب صرف ایک جھوٹ تھیں۔ اور سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب وہ بڑی بےحسی سے کہتے ہیں، “میں نے تو ایسا کچھ کہا ہی نہیں تھا۔” پھر وہی شخص ہمیں تنہا چھوڑ کر کسی اور کے پاس چلا جاتا ہے، اور ہم بس یہی سوچتے رہ جاتے ہیں کہ آخر اتنی قسمیں، اتنے وعدے اور اتنی محبت کی باتیں کیا صرف وقت گزارنے کے لیے تھیں #viralvideo #fypage #poetry #sad #foryou