@humail.aesthetix: Some Asked: لوگ اتنے اچھے بن کر اتنے برے کیسے نکل آتے ہیں؟ Just Replied: کردار کے منافق لوگ ہمیشہ لفظوں کے حاجی ہوتے ہیں . . . . #fypp #repost #follow #likе #explorepage
دنیا میں سب سے بڑا دھوکا اکثر بدصورتی نہیں بلکہ سجا ہوا خوبصورت ظاہری شان و شوکت دیتا ہے انسان کا اصل چہرہ اُس کے الفاظ میں نہیں بلکہ اُس کے رویوں اور فیصلے کے وقت ظاہر ہوتا ہے
منافق انسان کے پاس الفاظ کا ذائقہ ہمیشہ میٹھا اور رویہ انتہائی دلکش ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب تک وہ اپنے باطن کی سیاہی کو خوبصورت جملوں اور پرخلوص باتوں کے پردے میں چھپائے رکھے گا دنیا اُسے سر آنکھوں پر بٹھائے رکھے گی وہ باتوں میں حیا وفا اور تقوے کا مجسمہ بن کر سامنے آتا ہے لیکن جیسے ہی مفاد گنجائش یا اختیار کا امتحان آتا ہے اِس کا اصل کردار سامنے آ جاتا ہے
الفاظ کا حاجی بننا انتہائی آسان ہے کیونکہ اِس کے لیے صرف زبان کو خوبصورتی دینی پڑتی ہے مگر کردار کا سچا بننے کے لیے اِنسانیت قربانی اور اندرونی خلوص کی ضرورت ہوتی ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی اسی لیے جب اچھے بننے والے لوگ برے نکلتے ہیں تو دکھ اِس بات کا نہیں ہوتا کہ وہ بدل گئے بلکہ افسوس اِس بات کا ہوتا ہے کہ ہم نے الفاظ کی چمک کو دیکھ کر کردار کی پرکھ میں جلدی کر دی
2026-09-04 01:20:22
2
To see more videos from user @humail.aesthetix, please go to the Tikwm
homepage.