@itx.pakhtoon05: سب سے تلخ حقیقت یہ نہیں کہ کوئی آپ کے خلاف ہو جائے، تلخ حقیقت یہ ہے کہ آپ اُس شخص کی خیر چاہتے رہیں جو آپ کے نقصان میں اپنا فائدہ تلاش کر رہا ہو۔ آپ اُس کے ہاتھ کی معمولی سی تکلیف بھی نہیں دیکھ سکتے، اور وہ آپ کے لیے مشکل پیدا کرتے ہوئے ایک لمحے کو نہیں سوچتا۔ یہی مفاد پرست لوگوں کی حقیقت ہے۔ وہ آپ کے ساتھ اُس وقت تک رہتے ہیں جب تک اُنہیں آپ سے کچھ مل رہا ہو۔ جیسے ہی فائدہ ختم ہوتا ہے، لہجہ بدل جاتا ہے، رویہ بدل جاتا ہے، اور کبھی کبھی وہی شخص آپ کے خلاف کھڑا ملتا ہے جس کے لیے آپ نے دل سے اچھا سوچا تھا۔ آپ اُن کے لیے فکر مند رہتے ہیں کیونکہ آپ کا دل مخلص تھا؛ وہ آپ کے لیے فکر مند نہیں تھے کیونکہ اُن کا تعلق آپ سے نہیں، آپ کے فائدے سے تھا اور شاید یہی وہ مقام ہوتا ہے جہاں انسان کو سمجھ آتی ہے کہ ہر اُس شخص کو اپنا سمجھنا غلط ہے جس کے ساتھ ہم مخلص ہوں۔ کچھ لوگ آپ کی مخلصی کو محبت نہیں سمجھتے، بلکہ اپنے مطلب کا راستہ سمجھتے ہیں۔ اس لیے ہر کسی کے لیے اپنا دل مت کھولو۔ کچھ لوگوں کو قریب رکھنا محبت نہیں، اپنی مخلصی کی بےقدری کروانا ہے۔ میں اُن کی انگلیوں کے زخم سے ڈرتا رہا، اور وہ میرے لیے کھودی جانے والی قبر کی گہرائی ناپتے رہے۔ یہی فرق تھا میری مخلصی اور اُن کی مفاد پرستی میں۔#faryou #faryoupage #faryoupage #fyp