@faith.softly1: ہم انسانوں کی فطرت ہے کہ ہمیشہ دوسروں کی زندگی دیکھ کر لگتا ہے "کاش میری زندگی بھی ایسی ہوتی"۔ انسٹاگرام کی خوبصورت تصویریں، دوستوں کی ہنسی، کسی کی نوکری، کسی کا گھر... سب باہر سے بہت اچھا لگتا ہے۔ *لیکن حقیقت کیا ہے؟* ❤️🩹 ہر بندے کے دل میں کوئی نہ کوئی کہانی، کوئی نہ کوئی جنگ چل رہی ہوتی ہے۔ جسے تم خوشحال سمجھ رہے ہو، ہو سکتا ہے وہ رات کو نیند کی گولی لے کر سو رہا ہو۔ جس کی زندگی تمہیں perfect لگتی ہے، وہ بھی کسی رشتے، پیسے، یا ذہنی سکون کے لیے پریشان ہو۔ ہم سب دوسروں کی "highlight reel" دیکھتے ہیں، اور اپنی "behind the scenes" سے موازنہ کرتے ہیں۔ اسی لیے اپنی زندگی کو دوسروں سے compare کرنا سب سے بڑی پریشانی بن جاتی ہے۔ اپنی نعمتوں کی قدر کرو۔ ہر کوئی اپنی جگہ آزمائش میں ہے۔ کسی کی چمک دیکھ کر اپنا اندھیرا مت بڑھاؤ۔ #faithsoftly #aestheticislamic #sukoon #softvibes #faithsoftlife