@chudhary1199: خاموشی ہمیشہ کمزوری کی علامت نہیں ہوتی۔ کبھی انسان اس لیے خاموش رہتا ہے کہ وہ سامنے والے کو جواب دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بلکہ اس لیے کہ وہ اپنے ظرف کو الفاظ کی تلخی سے آلودہ نہیں کرنا چاہتا۔ کچھ لوگ ہماری خاموشی کو ہماری بے بسی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ کبھی خاموش رہ کر انسان اپنے کردار، اپنی تربیت اور اپنے وقار کی حفاظت کرتا ہے۔