@malak_manzoor_1: کالام شاہی گراؤنڈ واقعہ کی مذمت کالام میں رات کی تاریکی میں شاہی گراؤنڈ پر قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔ ہم حکومتِ وقت اور انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم کوہستانی لوگ اپنے علاقوں میں ہزاروں سالوں سے آباد ہیں، اس دھرتی کی حفاظت کے لیے ہم نے ہر قسم کی مشکلات برداشت کی ہے اور بنیادی سہولیات سے محروم رہنے کے باوجود اپنی سرزمین سے وفاداری نبھائی ہے، کالام میں اسپورٹس کمپلیکس بننا علاقے کے لیے خوش آئند ہے، اس سے کھیلوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت بہتر ہوگی، لیکن زمین کے انتخاب اور ریٹ کا تعین مقامی زمین مالکان کو اعتماد میں لے کر کہ کرنا ہوگا، مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ کالام ٹورزم اسپاٹ کی وجہ سے زمین کی قیمت کروڑوں روپے فی کنال ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 57 لاکھ روپے فی کنال کو مارکیٹ ریٹ قرار دینا زمین مالکان کے لیے ہر گز قابلِ قبول نہیں۔۔۔ رات کی تاریکی میں آ کر قبضہ کرنا کسی صورت درست اقدام نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے۔ #Kohistani #jirgha #kalamvalley #AwaamKiAwaaz #Zolombandkaro