@aseer_a_muhabbat: جب روح زخموں سے چور چور ہو جائے اور انسان دنیا کی بے حسی سے تھک کر چور ہو جائے، تو پھر مصلے پر لفظ نہیں، صرف سسکیاں بولتی ہیں۔ یہ دھیمی سسکیاں جنہیں ہمارے پاس بیٹھا انسان بھی محسوس نہیں کر پاتا، جب حالتِ سجدہ میں زمین پر گرتی ہیں، تو سیدھی عرش کو ہلا دیتی ہیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے، جب انسان اندر سے بالکل ختم ہو چکا ہوتا ہے، جب اس کے پاس رونے کے لیے کندھا اور دکھ بانٹنے کے لیے کوئی مخلص انسان نہیں بچتا۔ وہ جو اندر کا سارا کرب، ساری تکلیف اور سارے ارمانوں کا خون لے کر اپنے رب کے حضور سر جھکاتا ہے، تو اس کے حلق میں پھنسی ہوئی دھیمی سی سسکی بھی کائنات کی سب سے دردناک فریاد بن جاتی ہے۔ دنیا والوں کو لگتا ہے ہم خاموش ہیں، پر کوئی نہیں جانتا کہ سجدے کی زمین ہمارے آنسوؤں سے کتنی بار تر ہوئی ہے۔ یہ وہ خاموش کہرام ہے جو دنیا تو نہیں سنتی، پر کائنات کا مالک اس کا ایک ایک لفظ سنتا اور اس ٹوٹے ہوئے دل کو سمیٹتا ہے۔ جب انسان ہر رشتے سے مایوس ہو کر سجدے میں گرتا ہے،، تو وہی اس کی آخری پناہ گاہ ہوتی ہے۔

اسیرِ محبت
اسیرِ محبت
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 03 September 2026 19:55:55 GMT
9139
573
8
90

Music

Download

Comments

ismaqamar2
ISMA QAMAR :
same situation Allah paak sonny ga inshallah
2026-09-04 05:00:43
0
marshamustafa7
MaRsHa☘️ :
InshaAllah zaroor ayengi awazen
2026-09-04 04:41:00
2
kashmalabutt24
kashmala butt💎 :
InshaAllah zarur ho ga
2026-09-04 03:32:59
1
tnhaipssndlrdki
ہم جو ٹوٹے تو رائیگاں ٹوٹے🍂 :
بیشک۔۔۔
2026-09-04 14:26:36
0
sedgirl088
💔💔💔🥹 :
inshallah ameen
2026-09-04 09:25:39
0
kanwalm39
Kanwal :
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-09-04 02:39:26
1
eh_zindgl
FAIZAN JOYIA🥰 :
😭😭😭
2026-09-04 04:30:28
1
hadiabbas2230
🌸🤍🎀💞 :
🥰🥰🥰
2026-09-04 08:30:08
0
To see more videos from user @aseer_a_muhabbat, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About