@zahra_72110: شوگر کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں نے میٹھا کھانا پینا تو کیا، میٹھا بولنا بھی چھوڑ دیا۔ چینی تو چائے سے نکال دی، مگر لہجوں سے تلخی نہ نکال سکے، مٹھائیاں تو چھوڑ دیں سب نے، مگر دل دکھانے کے انداز نہ چھوڑ سکے۔ کبھی باتوں میں خلوص ہوا کرتا تھا، لہجوں میں اپنائیت بسی ہوتی تھی، اب ہر لفظ میں حساب نظر آتا ہے، ہر مسکراہٹ بھی مطلبی لگتی ہے۔ کاش پرہیز صرف چینی سے نہیں، نفرت، غرور اور تکبر سے بھی ہوتا، کاش لوگ یہ بھی سمجھ پاتے کہ میٹھے لفظ کسی دوا سے کم نہیں۔ کسی اداس کو تسلی دے دینا، کسی روٹھے کو منا لینا، کسی کے دکھ میں مسکرا دینا، یہ بھی تو ایک عبادت ہے۔ سو چینی کم کھائیے، مگر محبت کم نہ کیجیے، شوگر سے بچنے کی خاطر انسانیت کو میٹھا بولنے سے محروم نہ کیجیے۔ ✍️ زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #chryslersouthbronx #followformorevideos #viralreelsontiktok #foryourpage