@dangerous_mirza: حساب رکھا کریں… آج کل لوگ پوچھ لیتے ہیں، "تو نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے؟" بس پھر انسان خاموش ہو جاتا ہے، کیونکہ محبت میں کبھی حساب رکھا ہی نہیں تھا۔ یاد نہیں رکھا کہ کب اپنی خوشی چھوڑ کر اُن کی خوشی چنی، کب خود اداس ہو کر اُنہیں ہنسایا، کب اُن کے برے وقت میں اپنا سب کچھ بھلا کر اُن کا ساتھ دیا۔ بس دل سے کیا… اور دل نے کبھی بدلے میں کچھ مانگا بھی نہیں۔ مگر تکلیف تب ہوتی ہے جب وہی شخص ایک دن سب کچھ بھول کر پوچھتا ہے، "تم نے میرے لیے کیا کیا؟" اور انسان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے، مگر زبان پر صرف خاموشی آتی ہے… کیونکہ جنہیں دل سے چاہا ہو، اُنہیں اپنے خلوص کا حساب نہیں دیا جاتا۔ بس اُس دن دل پہلی بار سوچتا ہے… شاید میں نے جسے اپنا سمجھ کر سب کچھ دے دیا، اُس کے لیے میں کبھی کچھ تھا ہی نہیں۔ #unfrezzmyaccount #sadpoetry #fyp #creatorsearchinsights #viralvideo