@ch_aijaz: ظلم کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے! 💔 حاجی امتیاز چوہدری پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے ایم این اے ہیں، مگر افسوس کہ شاید سب سے زیادہ ظلم، تکلیف اور مالی نقصان بھی انہی کے حصے میں آیا۔ گیارہ ماہ کے معصوم بچے سے لے کر ان کی سو سالہ بزرگ والدہ تک—اس خاندان پر گزرنے والے مظالم کی داستانیں اور واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ اور آج ایک اور افسوسناک واقعہ! حاجی امتیاز چوہدری کے وکلاء اور اہلِ خانہ کو گوجرانوالہ جیل کے باہر 6 گھنٹے تک انتظار کروانے کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ کیسا انصاف ہے؟ یہ کیسی حکمرانی ہے؟ کیا ایک منتخب نمائندے کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ملاقات کے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جائے گا؟ یہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں۔ یہ حکومت، یہ جعلی حکومت، خدارا ان مظالم سے باز آئے۔ یاد رکھیں، ظلم کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ حق کی آواز بلند ہوتی رہے گی، کیونکہ ظلم کے سامنے خاموشی بھی ایک جرم بن جاتی ھے#pti_zindabad #ImranKhan #منڈی_بہاؤالدین