@journalist.sheri: نسیم چانڈیو کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بیٹے قیوم سے اس کی اہلیہ حسینہ نے عدالت کے ذریعے خلع لے لیا تھا، جس کے بعد خاندان نے بھی قیوم سے لاتعلقی اختیار کر لی تھی، جبکہ وہ آج تک لاپتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر میں داخل ہو کر شوہر نظر اور چھوٹے بیٹے فرحان کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئی۔ بزرگ خاتون نسیم کا کہنا ہے کہ شوہر کی گرفتاری سے ان کی ملازمت اور بیٹے فرحان کی تعلیم کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، اس لیے انہیں رہا کیا جائے۔ اگر ان کا بڑا بیٹا قیوم پولیس کو مطلوب ہے تو اسے تلاش کرکے قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے۔ #matli #videoviral #unfrezzmyaccount #highlight #tiktokteam