@khizer.hayat112: اب نہ کسی کے لہجے سے حیرت ہوتی ہے، نہ رویوں سے تکلیف کا شور اٹھتا ہے۔ کچھ دکھ انسان کے اندر اتنی خاموشی سے گھر کر جاتے ہیں کہ پھر چیخنے کے بجائے انسان مسکرانا سیکھ لیتا ہے۔ وہ جان لیتا ہے کہ ہر جنگ لڑنا ضروری نہیں ہوتی، کچھ لوگوں کو بس اُن کے ظرف پر چھوڑ دینا چاہیے۔ کیونکہ جو لوگ آپ کی خاموشی نہیں سمجھ سکتے، وہ آپ کے لفظ بھی کبھی نہیں سمجھیں گے۔میں نے اب تعلقات کو زبردستی نبھانا چھوڑ دیا ہے۔ جو دل سے مخلص ہو، وہ خاموشی میں بھی اپنا لگتا ہے، اور جو بدل چکا ہو، اُس کے ہزار لفظ بھی اجنبیت نہیں چھپا سکتے۔ اس لیے اب میں صرف دیکھتا ہوں، محسوس کرتا ہوں، اور خاموش رہتا ہوں۔ کیونکہ زندگی نے یہ سکھا دیا ہے کہ ہر بات کہہ دینا عقل نہیں ہوتی، بعض درد صرف برداشت کیے جاتے ہیں۔ #attaullahkhanesakhelvii @Muشai 333 @آفتاب سَنّجرانیٌ @بَشْیْر بَلْوُچْ @😎سردار جہان خان ✨ @خِضرحیات