@jamalmujtaba1: منسوب چراغوں سے طرفدار ہوا کے تم لوگ منافق ہو منافق بھی بلا کے کیوں ضبط کی بنیاد ہلانے پہ تلا ہے میں پھینک نہ دوں ہجر تجھے آگ لگا کے اک زود فراموش کی بے فیض محبت جاؤں گی گزرتے ہوئے راوی میں بہا کے اس وقت مجھے عمر رواں درد بہت ہے تجھ سے میں نمٹتی ہوں ذرا دیر میں آ کے میں اپنے خد و خال ہی پہچان نہ پائی گزرا ہے یہاں وقت بڑی دھول اڑا کے کرتی ہوں تر و تازہ ہری رت کے مناظر کاغذ پہ کبھی پیڑ کبھی پھول بنا کے #poetry #urdupoetry #poetrystatus #poetrylovers #fyp
منسوب چراغوں سے ، طرفدار ہوا کے
تم لوگ منافق ہو ،، منافق بھی بَلا کے
کیوں ضبط کی بنیاد ہلانے پہ تُلا ہے ؟
میں پھینک نہ دوں ہجر تجھے آگ لگا کے
اک ذود فراموش کی بے فیض محبت
جاوں گی گذرتے ہوئے راوی میں بہا کے
اس وقت مجھے عمرِ رواں درد بہت ہے
تجھ سے میں نمٹتی ہوں ذرا دیر میں آکے
زنجیر نہیں ہوتے تعلق کہ جکڑ لوں
چاہو تو بچھڑ جاؤ ، ابھی ہاتھ چھڑا کے
کومل جوئیہ
2026-09-04 19:51:34
1
To see more videos from user @jamalmujtaba1, please go to the Tikwm
homepage.