@hamzaali.exe: صبر بھی ایک قبر ہے، جہاں ہر روز اپنی خواہشوں کو دفن کرنا پڑتا ہے۔ کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جنہیں آنکھیں دیکھتی تو ہیں، مگر قسمت انہیں حقیقت بننے نہیں دیتی۔ پھر انسان مسکرانا سیکھ لیتا ہے، لوگوں کے سامنے خود کو مضبوط ظاہر کرتا ہے، مگر اندر کہیں روز کچھ نہ کچھ مر رہا ہوتا ہے۔ کبھی کسی کی توجہ کی خواہش، کبھی محبت کی امید، کبھی کسی کے لوٹ آنے کا انتظار… سب کو خاموشی سے دفن کرنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب دل کسی چیز کے لیے ترستا رہے اور زبان صرف یہی کہے: ’’جو اللہ کی مرضی۔‘‘ شاید صبر یہی ہے کہ انسان ٹوٹ کر بھی شکایت نہ کرے، آنکھیں نم ہوں مگر لب خاموش رہیں، اور دل ہر بار خود کو سمجھا کر کہے: شاید میرے لیے اس سے بہتر کچھ لکھا ہے۔ #deepthoughts #sad #heartbroken #missingsomeone #urdupoerty