@ashiqazammsd: مکین میں پانچ دنوں سے جاری امن جرگے کا آج تاریخی فیصلہ۔ تمام مشران اور نوجوانوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ امن کے لیے قومی مشران کا اتحاد اور ان کی حاضری لازمی ہے۔ مشر عطا محمد اور ملک ریاض کی قیادت میں قوم نے چیغہ کی شکل میں مارکیٹ کا سروے شروع کیا، جس میں غیر حاضر ملکان کو جرگے میں حاضر ہونے کی دعوت دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ کل صبح 9 بجے تک مکین سے تعلق رکھنے والے تمام ملکان جرگہ گراؤنڈ میں حاضر ہوں۔ جو ملک غیر حاضر پایا گیا، وہ اپنی غیر حاضری کی وضاحت پیش کرے۔ #مکین #امن_جرگہ #وزیرستان #جنوبی_وزیرستان #قومی_مشران