@armylife005: انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢💔 زیارت کراس، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں 17 بہادر جوان وطن کی خاطر شہید ہوگئے۔ اور درندگی کی انتہا یہ کہ شہادت کے بعد بھی ان درندوں نے لاشوں کی بے حرمتی کی اور انہیں جلا دیا۔ ایسی سفاکیت انسانیت کے ہر اصول کی توہین ہے۔ یہ ہمارے وہ بہادر سپوت تھے جنہوں نے وردی پہن کر وطن کی حفاظت کا عہد کیا اور اپنی جان دے کر اس عہد کو سچ ثابت کر دیا۔ ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ظلم کا حساب ضرور ہوگا، ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور پاکستان کو ہر دشمن کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین 🤲🇵🇰 شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔ پاک فوج زندہ باد — پاکستان پائندہ باد 🇵🇰 #Pakistan #PakistanZindabad #PakArmyOfficial #FC #pakawam