@kainat_0800: یہ سکون کی عدم دستیابی کا دور ہے، جہاں ہر چہرہ مسکراتا ہوا بھی اپنے اندر ایک جنگ لیے پھرتا ہے۔ لوگ تھکن سے نہیں، سوچوں سے ہارتے ہیں؛ آنکھیں بند ہوتی ہیں مگر ذہن جاگتا رہتا ہے۔ کسی کو ماضی سونے نہیں دیتا، کسی کو مستقبل کا خوف، اور کسی کو حال کی بے بسی۔ اب نیند بھی نعمت لگتی ہے، کیونکہ جسے چند لمحوں کے لیے دنیا، یادیں اور پریشانیاں بھلا کر نیند آ جائے، وہ واقعی خوش نصیب ہے۔ ہم سب سکون ڈھونڈتے ڈھونڈتے خود سے اتنے دور ہو گئے ہیں کہ کبھی کبھی اپنے ہی دل کی آواز اجنبی محسوس ہوتی ہے۔