@balouch5570: ہر انسان کو معاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ لمحہ کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا جب کوئی اپ کے خلوص اعتماد اور محبت کو اتنی بے رحمی سے توڑ دے کہ اپ دوبارہ کسی پر یقین کرنے سے ڈرنے لگیں۔ میری مخلصی نے مجھے ذلیل کیا، مجھے ذہنی مریض ہے بنا دیا۔ میرے پاس بھی دل تھا جسے سب نے بہت بری طرح دکھایا۔ یہ کیا کر لیا میں نے خود کا۔ کیوں کر لیا خود پر اتنا ظلم، اپنا اپ تباہ کر لیا کن کے پیچھے جنہوں نے میرے احساسات میرے جذبات میری روح میری مخلصی کی پرواہ تک نہ کی.؟ اور اب جب میں تنہا ہوں تو یہ سوال میرے منہ پر تمانچہ مارتا ہے۔ اخر کیوں کیا میں نے یہ سب۔؟ کاش میں خود غرض ہوتا کاش مجھے منہ مارنا آتا، کاش میں لوگوں کو لوگوں کی طرح چھوڑ سکتا، مگر مجھے یہ سب نہیں آتا، مجھے آنا چاہیے تھا، مجھے لوگوں کو چھوڑنا آنا چاہیے تھا۔