حرام کو چھوڑ دینا صرف ایک فیصلہ نہیں، ایک بڑی ہجرت ہے۔ اپنے نفس کو یہ سمجھانا کہ وہ چیز تمہارے لیے نہیں جس کی طرف دل بار بار کھنچتا ہے، ایک جہاد ہے۔
کبھی انسان کو کسی شخص سے بچھڑنا پڑتا ہے
بس ایک عادت سے بچھڑنا ہوتی ہے۔
کبھی کسی شہر کو نہیں بس ایک گناہ کو چھوڑنا پڑتا ہے۔
اور کبھی سب سے مشکل سفر دنیا سے نہیں، اپنے نفس کے اندر سے ہوتا ہے۔
جو چیز ہمیں پسند ہو، مگر اللہ کو پسند نہ ہو
اسے چھوڑ دینا آسان نہیں ہوتا۔
دل بہانے بناتا ہے، خواہش راستے دکھاتی ہے
نفس کہتا ہے "... صرف ایک بار
اور شیطان ہر قدم پر یہ احساس دلاتا ہے
کہ ابھی بہت وقت ہے۔
مگر اصل کامیابی تب ہے
جب انسان اپنی نفس کی خواہش کے مقابلے میں اللہ کے حکم کو ترجیح دے۔
کوئی دیکھ رہا ہو یا نہ دیکھ رہا ہو
انسان پھر بھی رک جائے۔
موقع موجود ہو مگر گناہ نہ کرے
خواہش موجود ہو مگر قدم پیچھے ہٹا لے اور دل چاہے مگر زبان سے کہہ دے
... نہیں
کوئی دیکھ رہا ہو یا نہ دیکھ رہا ہو انسان پھر بھی رک جائے۔ موقع موجود ہو مگر گناہ نہ کرے خواہش موجود ہو مگر قدم پیچھے ہٹا لے اور دل چاہے مگر زبان سے کہہ دے
"نہیں ...
11 میرے رب کو یہ پسند نہیں۔
یہی وہ خاموش جنگ ہے جس کا دنیا کو شاید کبھی علم نہیں ہوتا مگر اللہ اس ہر کوشش کو جانتا ہے۔
گناہ چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان فرشتہ بن جائے۔ انسان کمزور ہے، کبھی پھسل بھی سکتا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ
وہ ہر بار اپنے رب کی طرف واپس آ جائے۔
2026-09-13 21:44:07
0
To see more videos from user @bilbarsluvbott, please go to the Tikwm
homepage.