@karachinews90: کراچی: ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان علی جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے، پولیس اور تمام عملے نے تعاون کیا، تاہم کچھ وقت انتظار کرنا پڑا۔ علی جعفری کا کہنا تھا کہ میں بس امید کررہا ہوں کہ مجھے انصاف ملے، جس نے غلط کیا اسے سزا ملے۔ علی جعفری کے ٹیچر عبداللہ جمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوشش کی گئی کہ دونوں خاندانوں میں رضامندی ہوجائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی کو کئی دن ذہنی اذیت میں رکھا گیا اور پولیس نے بھی تقریباً دو گھنٹے انتظار کروایا کہ فریقین آپس میں سمجھوتہ کرلیں۔ عبداللہ جمال کے مطابق علی کی ٹانگ اور ہاتھ پر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، بچے کے ساتھ کھڑے ہونا ضروری تھا، ورنہ شاید انصاف نہ ملتا۔ انہوں نے کہا کہ علی کے والد دل کے مریض ہیں اور ویڈیو میں سامنے آنے والی باتوں کے علاوہ بھی کچھ ایسے واقعات ہیں جو شرمناک ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی کے بچے کو سڑک سے اٹھا کر گھمایا جائے، تشدد کیا جائے، تو یہ کیسے قابل قبول ہوسکتا ہے؟ عبداللہ جمال نے مزید کہا کہ کراچی میں حالیہ عرصے کے دوران مصطفیٰ عامر اور میر رضا جیسے کیسز میں لاشیں ملیں، شکر ہے کہ علی جعفری خیریت سے واپس آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کی لین دین کا کوئی معاملہ نہیں تھا، علی کو اس کے دوست فیصل نے بلایا تھا۔ بعض چینلز پر 50 سے 60 ہزار روپے کے تنازعے کی بات چلائی گئی، جو درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیسوں کا معاملہ تھا بھی تو کیا کسی نوجوان کو اٹھا کر لے جانے اور اس پر تشدد کرنے کا جواز بنتا ہے؟ علی جعفری کے وکیل طلحہ بلوچ ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمے میں علی فیصل، ابراہیم ملک، ابراہیم سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ حراساں کرنے، اغوا، جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ مقدمہ اس لیے درج کرایا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی اور بچے کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔ اگر کوئی چینل پیسوں کی لین دین کے حوالے سے خبر چلا رہا ہے تو وہ بھی آکر اپنا 161 کا بیان ریکارڈ کرائے۔ #Karachi #Defense #DHA #AliJafri #KarachiPolice #CrimeNews #PakistanNews #JusticeForAliJafri
Kitna chota bacha hy yarr is age mai ye sab dekhrhe hamari nojawan nasal 💔😞
2026-09-05 04:19:41
48
♌ LEO ♌ :
meer Raza case banany walay thay Allah sub ki hifazat kary
2026-09-05 03:26:57
8
Queen girl :
ameer bachon k sth kch h jay to un ko hr jagh dekhy jta hy insafdiya jta hy but ghareb ki betion ko zeyati kr k qatal kr diya jta hy to koi esy un ko hr jagh nhi dekhta bs awam bachri khud hi d pr aa k insaf mangi rhti hy or insaf bs name ka hota hy
2026-09-05 11:47:42
4
akhter :
پورے ملک میں لاقانونییت عروج پر ہے۔
2026-09-05 04:54:43
6
noman :
mere advocate bhaiyon ko Dil SE salute I appreciate my advocate brothers
2026-09-05 06:05:21
2
user386623 :
bilkul chorna nahee chahye awaam ko iss bacche ke sath khara hona chahye
2026-09-05 04:05:37
6
husaini bano :
Allah Allah
2026-09-05 02:52:35
0
ڈراٸیونگ پواٸنٹ :
بہت ظلم ھوا اس کے ساتھ
2026-09-05 03:12:05
3
Asif Hussain Khan :
insaf🙏 hona chahiye
2026-09-05 21:20:21
0
Music world :
Allah in ki hifazat frmaye Amen
2026-09-05 19:40:04
0
talat :
Allah taala sab ki hifazat farmaey
2026-09-05 18:20:35
0
cute baba💕💞💝 :
pakistan ma insaf milna he tu bhoat muskil hy bhar ka mulk sy b kuch nhi saikta hy ya log allah kara ap.ko insaf mila beta
2026-09-05 06:26:33
1
Asad Aziz :
JUSTICE ⚖️
2026-09-05 12:47:37
0
Asad Aziz :
JUSTICE ⚖️
2026-09-05 12:47:29
0
Asad Aziz :
JUSTICE ⚖️
2026-09-05 12:47:47
0
User1239864689022 :
Ajkal koi kisi ka dost nahi ha bachon ko samghin ghar pay rhain or har bat ya bahir janay say pahlay ghar walon ko btain or ijazat lein
2026-09-05 07:59:36
1
mumtaz Mughal :
is sadaat family ko insaaaf mila?
2026-09-05 16:44:35
0
Siraj Khan :
good
2026-09-05 17:00:24
0
he do :
پتہ نہیں ہمارا ملک کس طرف جا رہا ہے اللہ رحم کرے
2026-09-05 16:48:32
0
(🅾️ut l🅾️fa®️) 🤒🌬️🚬🤗👑 :
Great sir
2026-09-05 16:44:40
0
bawafa say pair ho gaya :
یہ دھیشت گردی بھی ھونے لگی کراچی میں سندھ حکومت ایسی دھیشت گردی پر قابو پانا چاھیئے
2026-09-05 21:28:00
0
Muskan Mahek :
bilkul shie kaha apne aso ko saza milna cahye
2026-09-05 16:08:23
1
To see more videos from user @karachinews90, please go to the Tikwm
homepage.