@rooh_e_sukhan_0.5: زندگی میں چالاکی، دھوکے اور حساب کتاب کی گڑبڑ سے وقتی فائدہ تو حاصل کیا جا سکتا ہے، مگر سکون، عزت اور برکت کبھی نہیں۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ہوشیاری کسی کی نظروں سے چھپی ہوئی ہے، حالانکہ ہر راز اللہ تعالیٰ کے سامنے عیاں ہے۔ اس لیے ہر ناانصافی کا جواب ناانصافی سے دینا ضروری نہیں، کیونکہ خاموشی، صبر اور اچھا کردار بھی ایک مضبوط جواب ہوتے ہیں۔ وقت گواہی دیتا ہے کہ انسان کی چالاکی ایک دن ختم ہو جاتی ہے، مگر اللہ کا انصاف کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یاد رکھنا چاہیے کہ جس ترازو میں دنیا کے حساب چھپ جاتے ہیں، اسی ترازو میں اللہ تعالیٰ ہر نیت، ہر عمل اور ہر حق کا پورا پورا حساب لیتا ہے #fypシ゚viral #viralaccount✔ #viraltiktok