@jnab618: اتنے دن دوری کا خلاصہ یہ نکلا۔ کہ دل آج بھی اس کی جدائی میں تڑپ رہا ہے۔ جب وہ شخص مجھ سے جدا ہوا تو ایسا لگا جیسے میری زندگی کی ہر خوشی میرے ہاتھ سے چھوٹ کر چلی گئی ہو۔ دنیا تو ویسے ہی تھی، سورج بھی پہلے کی طرح چمک رہا تھا، لیکن میرے دل میں ایسی اداسی اتر آئی، کہ ہر طرف اندھیرا محسوس ہونے لگا۔ اس کی جدائی نے مجھے اس قدر توڑ دیا کہ روشن دن بھی رات کی طرح سنسان اور بے رنگ لگنے لگے۔۔ اتنے دن ہو گئے دور ہوئے، لیکن وہ ایک شخص ذہن سے نہیں نکلتا۔ آج بھی وہ سب یادیں اب بھی میرے دل کے کسی ایک کونے میں زندہ ہے، جنہیں وقت بھی نامٹا سکا۔۔ کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں، جو گزر تو جاتے ہیں مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ تمہاری ہنسی، تمہاری باتیں، اور تمہارا ساتھ۔ آج بھی خاموشی میں یاد آجاتا ہے۔۔ ہم آگے تو بڑھ گئے، مگر دل کا ایک حصہ آج بھی ماضی کے اس موڑ پر کھڑا ہے۔ شاید کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں مگر یادوں سے کبھی رخصت نہیں ہوتے، اس کے ساتھ گزارا ایک ایک پل۔ آج بھی اچھے سے یاد ہے، میری زندگی کے خوبصورت دن تھے وہ جو اس کے ساتھ گزارے۔