@shayankhan01210: *پڑانگ ماجوکی میں خونی دشمنی جرگے کے ذریعے دوستی میں بدل گئی، فریقین میں صلح۔* صلح میں فریق اول علی عسکر اور خالد محلہ ٹاٹاران جبکہ فریق دوم محراب شاہ کاکا اور تورلالی حاجی صاحب شامل تھے۔ دونوں فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے جرگہ مشران نے اہم کردار ادا کیا۔ جرگہ مشران میں عالمزیب خان ڈی ایس پی، انور شاہ باچا شامل تھے، جنہوں نے فریقین کے درمیان مذاکرات اور صلح کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔ جرگے کے نتیجے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے دشمنی ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا عزم کیا۔ علاقہ مکینوں نے جرگہ مشران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پختون روایات کے مطابق جرگے کے ذریعے دشمنی کا خاتمہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ #charsaddaboy #shayankafoor #fly #foryoupage #foryou