@zeeshanx10: چادر میں لیٹا ہوا یہ شخص کوئی عام شخص نہیں، بلکہ باجوڑ کی تاریخ کے پہلے کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر علام فاروق آف چینہ گئی ہیں، جو اپنے شہید بیٹے برہان اللہ کی قبر پر فجر کے بعد جا کر سو گئے اور عصر تک وہاں سے اٹھنے پر آمادہ نہیں تھے۔ بالآخر مولانا محمد لائق صاحب کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوئے۔ یہ منظر یقیناً بہت کربناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ اپنے جوان شہید بیٹے کی قبر پر ایک باپ کا اس طرح بیٹھنا اور سو جانا، اس درد کی شدت کو بیان کرنا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید برہان اللہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ڈاکٹر علام فاروق صاحب سمیت پوری فیملی کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے غم کو آسان فرمائے اور انہیں اس عظیم صدمے پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین